بحریہ ٹاؤن نے تھر کے عوام کی مدد کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا،فوج کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لینا چاہتے ہیں ،ترجمان کا بیان

بدھ 12 مارچ 2014 20:45

بحریہ ٹاؤن نے تھر کے عوام کی مدد کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا،فوج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) بحریہ ٹاوٴن کے ترجمان نے کہا ہے کہ تھر کے عوام کی مدد کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ فوج کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ بحریہ ٹاوٴن حکومت کے ساتھ مل کر تھر میں ویران سکول اور ہسپتال چلائیگی، تھر میں 1300 فٹ کی گہرائی پر پینے کا پانی میسر ہے ٹربائین کے ذریعے پانی نکال کر تھر کے عوام کو فراہم کیا جائیگا۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے موبائل ہسپتال تھر کیلئے کئے جارہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بحریہ ٹاوٴن کی خواہش ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :