سابق آئی جی پولیس ملک نوید اور دیگر افراد کیخلاف اسلحہ خریداری سکینڈل میں ملوث ہونے پر ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ

بدھ 12 مارچ 2014 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کے پی کے کے سابق آئی جی پولیس ملک نوید اور دیگر افراد کے خلاف اسلحہ خریداری سکینڈل میں ملوث ہونے پر ایک ریفرنس دائر کیا جائے۔ بدھ کوبورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

نیب کے پی کے نے شکایات موصول ہونے پر خیبرپختونخوا کے پولیس افسران اور دیگر افراد کے خلاف اسلحہ، ساز و سامان اور گاڑیوں کی خریداری میں مبینہ خورد برد پر انکوائری شروع کی۔

2008ء اور 2009-10ء میں یہ خریداری حکومتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں کی گئی۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزمان نے بھاری رشوت بھی وصول کی جس سے قومی خزانے کو 2031.255 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ اس کیس میں 250 ملین سے زائد کی وصولی ہونا باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :