Live Updates

وزیر اعظم محمد نواز شریف بغیر پروٹوکول کے عمران خان کی رہائش گاہ پہنچے

بدھ 12 مارچ 2014 20:42

وزیر اعظم محمد نواز شریف بغیر پروٹوکول کے عمران خان کی رہائش گاہ پہنچے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف بغیر پروٹوکول کے عمران خان کی رہائش گاہ پہنچے ذرائع کے مطابق بدھ کووزیراعظم نواز شریف حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول کے بغیر اپنے وفد کے ہمراہ عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، جہانگیر ترین اور پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی بھی شریک تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات