وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،لاہور رنگ رو ڈ اتھارٹی کے امور اور سدرن لوپ کے منصوبے کا جائزہ،معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جدید انفراسٹرکچر ضروری ہے ،حکومت اس کی بہتری پر اربوں روپے صرف کررہی ہے ‘شہباز شریف

بدھ 12 مارچ 2014 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے مختلف امورکا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ کی تعمیر کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرپرسن لاہور رنگ روڈ اتھارٹی،ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جدید انفراسٹرکچر ضروری ہے ۔پنجاب حکومت صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کی بہتر ی پر اربوں روپے صرف کررہی ہے ۔لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ کی تعمیر کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سدرن لوپ کی تعمیر سے عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ٹریفک کے بہاوٴ میں بہتری آئے گی۔تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔