طالبان کمیٹی کا حکومتی کمیٹی پر اظہار اعتماد ، جلد وزیرستان کا دورہ کرنے کی ہدایت

بدھ 12 مارچ 2014 20:08

طالبان کمیٹی کا حکومتی کمیٹی پر اظہار اعتماد ، جلد وزیرستان کا دورہ ..

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے طالبان کمیٹی کو حکومتی کمیٹی کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا ، ذرائع کے مطابق طالبان کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا اور وزیر داخلہ کو تجویز دی کہ وہ طالبان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان میں توسیع کیلئے جلد از جلد وزیرستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، ذرائع کے بقول طالبان کمیٹی نے طالبان کی سیاسی شوریٰ کو حکومتی کمیٹی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے ، اورحبیب اللہ خٹک کو وزیرستان لے جانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے ۔

توقع ہے کہ طالبان کمیٹی کے2 جبکہ حکومتی کمیٹی کا ایک رکن ہفتے کو وزیرستان جائیں گے ۔ اور طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کریں گے ۔ اس سلسلے میں ذرائع کے کہنا ہے کہ بات مثبت انداز میں آگے بڑھی اور طالبان نے سیز فائر میں توسیع کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جب اُردو پوائنٹ نے طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور ان شاء اللہ ہم بہت جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے ۔ کیونکہ اب دونوں فریق مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہو چکے ہیں ، جب ان سے مذاکرات کے وقت کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 10سال کی جنگ کو ایک دن میں نہیں سمیٹا جا سکتا تاہم بہت کم وقت لگے گا ۔

متعلقہ عنوان :