بنگلہ دیش اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائیگا

بدھ 12 مارچ 2014 19:35

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) بنگلہ دیش اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعرات کوڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر رکھی ہے۔ بھارتی ویمن ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلے میچ میں 16 رنزسے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 13 مارچ کو کھیلا جائیگا۔