تحریک انصاف حکومت بھی پٹواریوں کو لگام دینے میں ناکام ،آلائی میں پٹواری نے سادہ لوح عوام کی جائیداد کا ریکارڈ ہی ختم کر دیا،متاثرہ افراد کا شدید احتجاج ،حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 12 مارچ 2014 19:13

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) تحریک انصاف حکومت بھی پٹواریوں کو لگام دینے میں ناکام ،آلائی میں پٹواری نے سادہ لوح عوام کی جائیداد کا ریکارڈ ہی ختم کر دیا ،متاثر افراد کا شدید احتجاج حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ایک پریس کانفرنس میں پٹواری کے ہاتھوں متاثرہ شخص سید عمر نے اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ میر علی قلاع کی جائیداد کا بندوبست پٹواری ملک آمان نے 1977میں قوم کا جرگہ بلا کر حلفاََ کیا تھا جرگے کے دوران جمروز خان نے اس بات کا قرار کیا کہ آدھی زمین خنزالی بابا کی جبکہ آدھی انکی ہے جرگے کے بعد سرکار کے کاغذات میں زمین خنزالی بابا کے خاندان کے افراد اور جمروزبابا کے خاندان کے افراد کے ناموں سے رجسٹرڈ کیں گئی انھوں نے مزید بتایا کہ جرگے کے چند عرصے بعد جمروز کے وارثین نے پٹواری کے ساتھ ملی بھگت کر کے سرکار کے کاغذات سے ہمارا ریکارڈ تک ختم کر دیا جبکہ ساری جائیداد جمروز خان کے وارثین کے نام کر دی گئی ہیں یہاں تک کے ہمارہ شجرہ نصب بھی ختم کر دیا گیا ہے انھوں نے صوبائی حکومت ،چیف جسٹس آف پاکستان ،کمشنر ہزارہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایکشن لے کر مذکورہ پٹواری کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر ہماری زمین ہمیں واپس دلائی جائے ۔