طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات ، 4رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

بدھ 12 مارچ 2014 19:03

طالبان شوریٰ سے براہ راست مذاکرات ، 4رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ءوفاقی حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لئے بیوروکریٹس پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی نئی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری فاٹا ارباب عارف، وزیر اعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری جہازرانی وبندرگاہ حبیب اللہ خٹک اور رستم شاہ مہمند شامل ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی حبیب اللہ خٹک کریں گے۔

متعلقہ عنوان :