کشمیری طلباء کو بھارتی یونیورسٹیوں سے بے دخل کئے جانے کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ ،کشمیری طلباء کیخلاف بھارتی رویہ قابل مذمت ہے ، علی رضا سید

بدھ 12 مارچ 2014 18:34

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) کشمیری طلباء کو بھارتی یونیورسٹیوں سے بے دخل کئے جانے کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسیدنے کی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے کہاکہ کشمیری طلباء کیخلاف بھارتی رویہ قابل مذمت ہے ،یہ اقدام دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کیدعویدار ملک بھارت کے چہرے پربدنما داغ کے مانند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح کا منایاجانا، اس بات کا ثبو ت ہے کہ کشمیری عوام اپنی سرزمین پر بھارت کے تسلط کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے اور وہ ہرصورت میں اپنے وطن کی آزادی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری بھارت کے ساتھ نہیں رہ سکتے لہذابھارت کو انھیں آزاد کرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :