جی ایس پی پلس کی سہولت ملنے کے بعد یورپی یونین کے 28ممالک کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 33 فیصد کا نمایاں اضافہ

بدھ 12 مارچ 2014 17:14

جی ایس پی پلس کی سہولت ملنے کے بعد یورپی یونین کے 28ممالک کو کی جانے والی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) جی ایس پی پلس کی سہولت ملنے کے بعد یورپی یونین کے 28ممالک کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 33 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی مجموعی برآمدات میں کم از کم 1.5ارب ڈالر کے اضافہ کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران ایتھی الکوحل کی برآمدات 10.58ملین ڈالر ، کارپٹس 12.15ملین ڈالر ، پلاسٹک مصنوعات میں 12.50ملین ڈالر ، فٹ وئیرز 18ملین ڈالر اور چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 127.25ملین ڈالر کے اضافہ کی توقع ہے جبکہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی نان ویلیو ایڈڈ برآمدات میں 221.25ملین ڈالر ، ہوم ٹیکسٹائل 307.5ملین ڈالر اور ٹیکسٹائل گارمنٹس کی برآمدات رواں سال کے دوران 408ملین ڈالر تک بڑھ جائینگی

متعلقہ عنوان :