ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کی صورتحال دیکھی گئی

بدھ 12 مارچ 2014 17:14

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کی صورتحال دیکھی گئی نیو یارک کے اہم ترین سودے ‘ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی دن کے وسطی اوقات میں اپریل کیلئے فروخت 47 سینٹ کم ہو کر 99.56 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 20 سینٹ کمی کے بعد 108.35 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے تجزیہ کار کیلی ٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ روس یوکرین فوجی تنازعے اور امریکا میں سرد موسم میں کمی آرہی ہے اب سرمایہ کاروں کی نظر صرف امریکا اور چین کی اقتصادی جائزہ رپورٹوں پر مرکوز رہے گی-

متعلقہ عنوان :