بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے10 ارب20 کروڑ ڈالر بھیجے ، ترسیلات زر میں گیارہ فیصد اضافہ

بدھ 12 مارچ 2014 17:13

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے10 ارب20 کروڑ ڈالر بھیجے ، ترسیلات زر میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دس ارب بیس کروڑ ڈالر بھیجے۔ ترسیلات زرمیں گیارہ فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے فروری 2014کے دوران دس ارب بیس کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں گئیں۔

(جاری ہے)

جوگذشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے گیارہ فیصد زائد ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران سعودی عرب سے دو ارب چھانوے کروڑ ڈالر،، متحدہ عرب امارات سے دو ارب دو کروڑ،، امریکہ سے ایک ارب باسٹھ کروڑ اور برطانیہ سے ایک ارب چھالیس کروڑ ڈالر کی ترسیلات سرفہرست رہیں۔

متعلقہ عنوان :