دوسرا ٹی 20 :ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

بدھ 12 مارچ 2014 16:17

بارباڈوس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو پانچ وکٹ سے ہرا کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

بارباڈوس میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے سات وکٹ پر 152رنز بنائے، بٹلر67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سینتوکی نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف سات گیندوں پہلے پانچ وکٹ پر حاصل کر لیا۔کرس گیل نے 36رنز بنائے۔سینتوکی مین آف دی میچ رہے۔ویسٹ انڈیز نے اس میچ کے ساتھ سیریز میں بھی دو صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

متعلقہ عنوان :