تھر کی صورتحال: اپوزیشن کی سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست

بدھ 12 مارچ 2014 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) تھرپارکرکی صورت حال پر غور کیلئے اپوزیشن نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جماعتیں متحدہ قومی مومنٹ، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ فنکشنل کے اراکین نے اجلاس کیلئے درخواست اسمبلی سکیرٹیریٹ میں جمع کرا دی۔ درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں حکومت نام کی کائی چیز نظر نہیں آتی، معصوم بچوں کی ہلاکت اور حکومت کی غفلت کی پوری تحقیقات ہونی چاہئے۔