کراچی کی صورتحال، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

بدھ 12 مارچ 2014 15:45

کراچی کی صورتحال، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کی صورت حال کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے لیاری کے واقعے کے بعد کراچی میں موجودہ حکمت عملی پر فوری نظرثانی کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم نے اسی ہفتے خود بھی کراچی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق ڈی جی رینجرز نے نوازشریف کو لیاری کے واقعے کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

بعد میں وزیر اعظم نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے کراچی کی صورت حال پر مشاورت کی۔ اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورت حال کا ترجیحی بنیاد پرجائزہ لیا جائے اور موجودہ حکمت عملی پر فوری طور پر نظر ثانی کی جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کراچی میں تشدد کے واقعات پر تمام اداروں سے معلومات لیں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اسی ہفتے خود کراچی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔