قوم کی دعاوٴں سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے، اسحاق ڈار

بدھ 12 مارچ 2014 15:11

قوم کی دعاوٴں سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) وزیرخزانہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ قوم کی دعاوٴں سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے، عالمی ادارے کہتے ہیں مہنگائی بھی کم ہوئی ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کر تے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار کا کہنا تھاکہگزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ملکی معیشت کی رفتار میں اضافہ اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ،پاکستان غیرملکی سرماکاری کیلئے بہتر مواقع مہیا کر رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ خطے کے 6ممالک کے مقابلے پاکستانی کرنسی نے بہترین کار کردگی دکھائی ہے جوکہ حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی کا ثبوت ہے،رواں مالی سال گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی جس کے لئے سخت اقدامات کیے گئے، اس دوران مہنگائی کی شرح میں کمی جبکہ معاشی ترقی کی رفتا ر 4اعشایہ4 فیصد رہی جبکہ رواں مالی سال ملکی مہنگائی کی شرح کو 10فیصد تک محدود رکھنے کی کوشش کی جائیگی جبکہ خام تیل کی یومیہ پیداوار 72ہزار سے بڑھاکر 90ہزار بیرل تک لے جائی جائیگی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے بتایا کہ جولائی تا فروری ترسیلات زر 11فیصد بہتری کے ساتھ 10ارب سے زائد رہی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں پاکستانی معیشت 44ویں نمبر پر ہے تاہم غیر ملکی ماہرین کے مطابق 2050تک یہ دنیا کی اٹھارویں بڑی معیشت بن جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :