چولستان میں بھی بارشیں نہ ہونے سے تھر جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

بدھ 12 مارچ 2014 14:56

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے تھر کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت کو چولستان کے حوالے سے ہوشیار رہنے کیلئے متنبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ تھر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے وزیر اعلیٰ سندھ ذمہ دار ہیں اور انکے ساتھ دیگر کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے ۔ صوبائی حکومت کے نوٹس نہ لینے کی وجہ سے سینکڑوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ انہوں نے کہا کہ چولستان میں بھی بارشیں نہیں ہو رہیں اور وہاں بھی تھر جیسیی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اس لئے میں صوبائی حکومت کو پیشگی متنبہ کر رہا ہوں کہ وہ بندوبست کر لے ۔

متعلقہ عنوان :