لاہور ہائیکورٹ نے باغبانپورہ میں پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیدیدیا ، ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم

بدھ 12 مارچ 2014 14:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے باغبانپورہ میں پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیدیا۔پولیس نے قاسم نامی شہری کو باغبانپورہ مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا تھا جس کا لاہور ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ عمران بھٹی نے ہائیکورٹ کے حکم پر واقعے کی چھان بین کرنے کے بعد واقعے کو جعلی قرار دیتے ہوئے رپورٹ پیش کی جس میں ایس ایچ او سمیت 12اہلکاروں کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری اور ڈی آئی جی پولیس کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔