ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ، نو ممالک کی ٹیمیں طیارہ کی تلاش میں مصروف

بدھ 12 مارچ 2014 14:55

ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ، نو ممالک کی ٹیمیں ..

کوالالمپور/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) ملائیشین ائیرلائن کے طیارے کو غائب ہوئے پانچ روز ہوگئے ہیں جیسے ڈھونے کیلئے 9 ممالک کی ٹیمیں مصروف ہیں تاہم جدید ٹیکنالوجی کے باوجود تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 239 مسافروں کو لے کر ملائیشین ائیرلائن کے طیارے نے کوالالمپور سے بیجنگ کی جانب پرواز بھری تھی تاہم ابھی تک طیارے بارے کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ائیر لائن حکام کے مطابق مسافروں میں 153 کا تعلق چین، 38 ملائیشین، 7 انڈونشین، 6 آسٹریلوی، 5 انڈین، 4 فرانسیسی، 3 امریکی، نیوزی لینڈ، یوکرین اور کینیڈا کے دو دو مسافر اور روس، تائیوان اور ہالینڈ کا ایک ایک مسافر شامل ہے جبکہ چوری شدہ پاسپورٹ پر سفر کرنے والے دو ایرانی مسافر بھی طیارے میں سوار تھے۔

دوسری جانب امریکی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے کہا کہ طیارے کے لاپتا ہونے میں دہشت گردی کے خدشے کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :