پاکستان ڈے انٹر نیشنل برج ٹور نامنٹ 21مارچ سے ہوگا ، چھ ممالک کی شرکت کی تصدیق

بدھ 12 مارچ 2014 13:54

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) مائنڈ اسپورٹس پاکستان اور برج فیڈریشن کے زیر اہتمام اس ماہ ہونے والے پاکستان ڈے انٹر نیشنل برج ٹورنامنٹ میں چھ ملکوں نے اپنی شر کت کی تصدیق کردی ہے۔ ٹورنامنٹ21 سے23 مارچ تک کراچی کے مقامی ہوٹل میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان برج فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ میں چین کی ایک، انگلینڈ کی دو، اردن، بھارت، متحدہ عرب امارات، اور تر کی سے ایک ایک ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شر کت کے لئے انڈونیشیا کو بھی دعوت دی گئی ہے تاہم انہوں نے ابھی اپنی شر کت کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا اس بات کا امکان کم ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اس ایونٹ میں حصہ لے۔ٹور نامنٹ میں پاکستان کی 20 کے لگ بھک ٹیمیں ملک کی نمائندگی کرینگی۔ پاکستان برج فیڈریشن کی ٹور نامنٹ کے شاندار انداز میں انعقا د کے لئے تیاری اپنے عروج پر پہنچ گئی ا س سلسلے میں ایک وفد جلد سندھ حکومت کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کریگا-

متعلقہ عنوان :