سابق عالمی چیمپئن پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل دو وارم اپ میچ کھیلے گی

بدھ 12 مارچ 2014 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) سابق عالمی چیمپئن پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل دو وارم اپ میچ کھیلے گی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 16 مارچ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اپ میچوں میں ایکشن میں نظر آئے گی، قومی ٹیم پہلا وارم اپ ڈے اینڈ نائٹ میچ 17 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیر بنگلہ سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گی جبکہ پروفیسر الیون دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہو گی۔

پاکستانی ٹیم کو گروپ دو میں روایتی حریف بھارت اور آسٹریلیا کے چیلنج کا سامنا کرنا ہو گا۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں 21 مارچ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 23 مارچ کو قومی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :