انوپم منفی کرداروں میں اچھے لگتے ہیں، کرن کھیر

بدھ 12 مارچ 2014 13:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) بالی وڈ اداکارہ کرن کھیر نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر انوپم کھیر منفی کرداروں میں اچھے لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ کرن کھیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ یوں تو ان کے شوہر نے کئی جاندار کردار نبھائے ہیں لیکن انہیں اپنے شوہر منفی کرداروں میں زیادہ اچھے لگتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں انکے شوہر مفنی کردار زیادہ اچھے طریقے سے بنھانے کی اہلیت رکھتے ہیں یہ کردار کافی چیلنجنگ ہوتے ہیں لیکن انوپم انہیں بے حد خوبصورتی سے نبھاتے ہیں انہیں ادکار کی فلم دی ویڈنس ڈے اور دشمنی میں منفی کردار بے حد پسند ہے ۔اداکارہ کرن پہلی بار اپنے شوہر انوپم کے ساتھ فلم ٹوئل سپایا میں جلوہ کر ہوئی ہیں جو کہ باکس آفس پر سپر ہٹ فلم رہی۔

متعلقہ عنوان :