پاکستان کے سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک کے زیراہتمام دبئی میں پاکستانی فن پاروں کی نمائش

بدھ 12 مارچ 2014 13:43

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) پاکستان کے سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک کے زیراہتمام دبئی میں پاکستانی فن پاروں کی نمائش منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

نمائش میں دبئی مصور آرٹ گیلری سے منسلک پاکستانی مصوروں کے فن پاروں کی نمائش ہوئی، اس موقع پر جاوید ملک نے کہا پاکستان کے ہنر ند مصور دراصل پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں اور حکومت ان کی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں پھیلانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پاکستانی ثقافت ، تہذیب اور فنون لطیفہ کو بین الاقوامی طور پر پیش کیا جانا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :