دیپیکا خوبصورت اداکاری پر کنگنا رناوت کی مداح بن گئیں

بدھ 12 مارچ 2014 13:43

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم کوئین میں کنگنا رناوت کی خوبصورت اداکاری پر ان کی مداح بن گئیں۔ کہتی ہیں کنگنا کی غیرمعمولی پرفارمنس نے فلم کو چار چاند لگا دیئے۔

(جاری ہے)

کوئین میں کنگنا رناوت نے ایک بھولی بھالی اور شرمیلی سی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جو ہنی مون منانے کیلئے پیرس تو چلی جاتی ہے لیکن وہاں کی چکاچوند زندگی دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے۔

فلم میں کنگنا رناوت کی اداکاری اتنی خوبصورتی ہے کہ بالی وڈ کوئین دیپکا پڈوکون بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ بالی ووڈ کو سپرہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کوئین میں کنگنا رناوت نے غیرمعمولی پرفارمنس دی ہے یہی وجہ ہے بالی ووڈ فلم گلاب گینگ کے مقابلے میں کوئین باکس آفس پر شاندار بزنس کر رہی ہے۔