دہشتگرد حملوں کے باوجود ملک سے پولیو کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وزیراعظم نواز شریف
بدھ 12 مارچ 2014 12:45
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور تمام رکاوٹوں کے باوجود ملک سے پولیو کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو ٹیموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پولیو ٹیموں پر دہشت گردوں کے حملے ہمیں ہمارے عزائم سے ہٹا نہیں سکتے، ملک سے پولیو کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنے کے لئے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کا اجلاس بلا لیا ہے، اجلاس کے دوران پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے حکمتی عملی مرتب کی جائے گی۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت دہشت گردی اور توانائی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے، مسائل جلد حل کر لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 9 فیصد ترقی ہوئی ہے، ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، ہم ملک میں امن اور خوشحالی لانےکے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ اگر ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں کیا گیا تو پھر پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.