پشاور:میٹرک امتحانات،پہلی مرتبہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب

بدھ 12 مارچ 2014 12:37

پشاور:میٹرک امتحانات،پہلی مرتبہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) تعلیمی بورڈ پشاورکے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ امتحانات میں نقل کی رجحان کے خاتمے کے لئے امتحانی ہالوں میں پہلی مرتبہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔

آج نویں جماعت کا پہلا پرچہ اسلامیات کا ہورہا ہے۔ تعلیمی بورڈ پشاور کے چیئرمین ڈاکٹر شفیع آفریدی کے مطابق امتحانات میں ایک لاکھ 35 ہزار804 طلبا و طالبات شریک ہیں۔

ڈاکٹر شفیع کے مطابق پشاور، چارسدہ، چترال،خیبر ایجنسی،مہمند ایجنسی اورایف آر پشاور میں 506 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن کی نگرانی کے لئے پہلی مرتبہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شفیع آفریدی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے نقل کے رجحان پر قابو پایا جاسکتے ہیں۔ امتحانات 29 مارچ تک جاری رہیں گے۔ اردو پوائنٹ کے رپورٹر کے مطابق صوبہ میں آج سے شروع ہونیوالے امتحانات میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کے بعد نقل کے رجحان میں پچھلے سال کی نسبت کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امتحانی مراکز کے قریب لڑکوں کے ساتھ آئے نوجوان موبائل فون کے ذریعے سوالات حل کروا رہے ہیں۔ جبکہ وہاں پر موجود فوٹو کاپی کی دوکانوں پر کافی رش دیکھنے کو آ رہا ہے۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق نقل کا یہ رجحان ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :