اسکردو: برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے دو جوان شہید ، تین زخمی

بدھ 12 مارچ 2014 12:37

اسکردو: برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے دو جوان شہید ، تین زخمی

اسکردو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) گلتری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے دو جوان شہید اور تین زخمی ہو گئے ۔ دونوں جوانوں کے جسد خاکی کو برفانی ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ اسکردو منتقل کیا جا رہا ہے۔ زرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ آج رات گیارہ بجے پیش آیا جب گلتری سیکٹر کے علاقے منی مرگ استور کے مقام پر سرحدی حفاظت پر مامور پاک فوج کے پانچ جوان اچانک گرنے والے برفانی تودے کی زد میں آ کر لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور صبح پانچ بجے پانچوں جوانوں کو برفانی تودے سے نکال لیا گیا تاہم دو جوان سپاہی محمد عمر اور شاہنواز موقع پر شہید ہو گئے تھے جبکہ باقی تین جوانوں کو زخمی حالت میں نکالا گیا جن میں حولدار محمد یعقوب ، سپاہی امان دین اور سپاہی حبیب الرحمن شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے زریعے سی ایم ایچ اسکردو منتقل کیا جا رہا ہے زرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :