لاہور کے نوجوان نے پہلا جدید ایس ایم ایس سافٹ ویئر تیارکرلیا

بدھ 12 مارچ 2014 12:16

لاہور کے نوجوان نے  پہلا جدید ایس ایم ایس سافٹ ویئر تیارکرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) لاہورسے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ادریس بٹ نے پاکستان کا پہلا جدید ایس ایم ایس سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے،جس میں وہ تمام خصوصیات شامل ہیں جو دور حاضر کے جدید اور مقبول عام موبائل فون ایپلی کیشنز میں ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہی خصوصیات کے باعث ان کے پروگرام کے صارفین کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ کر 75 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس سافٹ ویئر کو 2013 کے عام انتخابات میں بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے۔ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں دنیا میں کمپیوٹر کی سب سے بڑی انڈسٹری سلیکون ویلی میں مدعو کیا گیا ہے جہاں دنیابھر کے16 منتخب کمپیوٹر انجینئرز صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :