راولپنڈی سے 4 دہشتگرد گرفتار، جہادی لٹریچراور ویڈیو برآمد

بدھ 12 مارچ 2014 11:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) پولیس نے تھانہ ایئر پورٹ اور تھانہ گنج مندی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 4 دہشت گرد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جہادی لٹریچر اور ویڈیو برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ ایئر پورٹ اور تھانہ گنج منڈی کی حدود میں سرچ آپریشن کر کے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا، ان کے قبضے سے دہشت گردی کا تربیتی مواد اور ویڈیو بھی برآمد ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان دہشت گردی کی تربیت لے چکے ہیں اور بہت سے بچوں کو بھی تربیت کے لئے مختلف مقامات پر بھیج چکے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جس سے ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔