شاہ کوٹ:کمرے میں گیس بھرنے سے 5خواتین جاں بحق

بدھ 12 مارچ 2014 11:46

شاہ کوٹ:کمرے میں گیس بھرنے سے 5خواتین جاں بحق

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے ایک ہی خاندان کی 5 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈلہ چندا سنگھ کے فریاد کے اہل خانہ رات کو گیس کا چولہا جلا کر سو گئے، جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔ دم گھٹنے سے فریاد کی بیوی زبیدہ بی بی، فریاد کی چار بہنیں اٹھارہ سالہ رضیہ، سولہ سالہ نبیلہ ، نو سالہ حلیمہ اور انم دم توڑ گئیں۔ فریاد اور اس کے ایک بیٹے کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :