تھر کے درجنوں دیہاتوں میں امداد نہ پہنچ سکی،متاثرین شدید مشکلات سے دوچار

بدھ 12 مارچ 2014 11:40

تھر کے درجنوں دیہاتوں میں امداد نہ پہنچ سکی،متاثرین شدید مشکلات سے ..

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) تھر پارکر کے ضلعی حکام متاثرین کو امداد کی فراہمی کے بلند و بانگ وعدے تو کررہے ہیں لیکن درجنوں دیہات اب تک امداد سے محروم ہیں، شدید مشکلات سے دوچار متاثرین ایک وقت کھانے کے لئے کئی میل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی حکام کے مطابق تحصیل مٹھی، ڈیپلو، نگرپارکر، اسلام کوٹ، چھاچھرو اور ڈاہری میں ریلیف سینٹرز قائم کرکے متاثرین تھر میں اب تک گندم کے 34 ہزار تھیلے تقسیم کردیئے گئے ہیں، تاہم حقیقت ان سرکاری دعووٴں کے برعکس نظر آرہی ہے،، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گاوٴں جوڑہو، مالہن، کانجھی اور \'ہوتی ار\' سمیت بیشتر دیہاتوں کے مکین اب بھی امداد کے منتظر ہیں، جبکہ تحصیل ڈیپلو کے گاوٴں بلہیاری، الھیاری، جت ترائی اور مالکار بھی امداد سے محروم ہیں،، تحصیل اسلام کوٹ اور تحصیل چھاچھرو کے دیہات تھاریو غلام شاہ، کیتار، کمرار، کیترار اور کھاریو کے سیکڑوں خاندان بھی امداد کی امید میں بیٹھے ہیں اسی طرح سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے صرف مٹھی کے مرکزی چوک پر امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں سے متاثرین کو راشن کے ساتھ ساتھ ادویہ بھی فراہم کی جارہی ہیں،پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے مٹھی میں طبی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں متاثرین کو دوائیں اور اناج تقسیم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :