شجاع آباد، بااثر زمیندار کے بیٹے کی 12 سالہ لڑکی سے زیادتی

بدھ 12 مارچ 2014 11:40

شجاع آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) شجاع آباد میں بااثر زمیندار کے بیٹے نے غریب مزدور کی 12 سالہ بیٹی رضوانہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

گاؤں پونٹہ میں بارہ سالہ رضوانہ اپنے 2 چھوٹے بھائیوں کے ساتھ کھیتوں میں گھاس کاٹنے جا رہی تھی کہ ملزم عثمان نے پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دونوں بھائیوں نے واقع کی اطلاع آ کر والدین کو دی۔ اہل علاقہ نے بچی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔