تھرپارکر کی صورتحال پروزیراعلی کومس گائیڈ کیا گیا،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی

منگل 11 مارچ 2014 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) اسپیکرسندھ اسمبلی نے کہاہے کہ وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کا ساتھ ہونا خوش آئند ہے۔ تھرپارکر کی صورت حال پر وزیر اعلی سندھ کو مس گائڈ کیا گیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھر پارکر کی صورتحال پر وزیر اعلی کو مس گائیڈ کیاگیا۔ انتظامیہ نے انہیں بروقت اطلاع نہیں دی، اب جو بھی ذمہ دار ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

آغا سراج نے کہاکہ وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کا ساتھ ہونا خوش آئند بات ہے۔سندھ اسمبلی کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک سول کے جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کا خود جائزہ لیں گے، اب سندھ اسمبلی میں غیر متعلقہ افراد کے آنے پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ سندھ اسمبلی کی دیواروں کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں سندھ اسمبلی کی بلڈنگ کی حفاظت اب نجی سیکورٹی کے سپرد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :