تھرپارکر،جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 141 ہو گئی

منگل 11 مارچ 2014 20:25

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) تھرپارکر میں حکومت کی طرف سے گندم کی تقسیم شروع ہو گئی لیکن سست روی کا شکار ہے۔ غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 141 تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

تھرپارکر کے دور دراز علاقوں میں امداد ابھی نہیں پہنچ سکی جس سے وہاں صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔ مختلف علاقوں میں فوج، رینجرز اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے طبی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں پر بیماریوں کا شکار بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب غذائی قلت کے شکار بچوں کی اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ڈیپلو میں مزید 2 بچے دم توڑ گئے۔ اب بھی اسپتال میں 38 بچے زیرعلاج ہیں

متعلقہ عنوان :