پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ،وزیر اعظم نواز شریف امن کے لئے ہرممکن کوششیں کر رہے ہیں ‘ حمزہ شہباز شریف ،ہم محنت اور ایمانداری سے ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ،گیس بحران پر سال بھرمیں قابو پا لیا جائیگا‘ رکن قومی اسمبلی
منگل 11 مارچ 2014 20:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور وزیر اعظم نواز شریف امن کے لئے ہرممکن کوششیں کر رہے ہیں اور انشا اللہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہو گی جس سے ہمارے معصوم بچے اور بچیاں نا حق قتل سے محفوظ ہو جائیں گی۔ وہ منگل کے روز یہاں بہاو لپور میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدر ی سعود مجید کے والد چوہدری عبد المجید کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کر رہے تھے۔
اس موقع پر صوبائی وزرا رانا مشہود احمد، ملک اقبال چنڑ، مسلم لیگی رہنما پرویز ملک، منشا بٹ، علی حسن گیلانی، چوہدری خالد محمود ججہ و دیگر معززین بھی موجود تھے۔ حمزہ شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محنت اور ایمانداری سے ملک کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں اور گیس کے بحران پر سال بھرمیں قابو پا لیا جائے گا اور اس ملک کو قائد اعظم کا خوشحال پاکستان بنائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.