Live Updates

نرسوں کے احتجاج کی آڑ میں عمران خان اپنی سیاست نہ چمکائیں‘ رانا ثناء اللہ ، حکومت پنجاب نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے سروس سٹرکچر کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں،عمران خان ایک فلاپ لیڈر ہیں ،وہہر مجمع میں بن بلائے مہمان بن کر پہنچ جاتے ہیں ‘ وزیر قانون پنجاب کا تبصرہ

منگل 11 مارچ 2014 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نرسوں کے احتجاج کی آڑ میں عمران خان اپنی سیاست نہ چمکائیں،عمران خان ایک فلاپ لیڈر ہیں اور وہ اس حقیقت کو تسلیم کر لیں، حکومت پنجاب نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے سروس سٹرکچر کی بہتری کے لئے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے اور اپنی دم توڑتی سیاست کو آکسیجن دینے کیلئے ہر مجمع میں بن بلائے مہمان بن کر پہنچ جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسی ٹھوس ایجنڈے اور سیاسی قد کاٹھ سے عاری عمران خان ہر اس پلیٹ فارم کو ذاتی پبلسٹی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس میں انہیں اپنا سیاسی مفاد نظر آتا ہو۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی فلاپ سیاست اب دوسروں کی احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں کے سہارے چل رہی ہے کیونکہان کا اپنا کوئی وژن نہیں اسی لئے وہ ہر جگہ پہنچ کر مضحکہ خیز بیان بازی کے ذریعے اپنی زنگ آلود سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن باشعور عوام عمران خان کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات