تھر کی صورت حال،ایم کیو ایم کے ارکان سے سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

منگل 11 مارچ 2014 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے تھر کی صورت حال پر اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے تحریک التواء اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے مطابق ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی زبیر احمد پونجومل بھیل نے تحریک التواء میں کہا ہے کہ تھر میں قحط سالی کے باعث بڑی تعداد میں چھوٹے بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔یہ انسانی المیہ ہے ،لہذا فوراً سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور اجلاس کے دیگر ایجنڈوں کو ملتوی کرتے ہوئے صرف تھر کی صورت حال پر بحث کی جائے اور تھر میں غذاتی قلت دور کرنے کے لیے جامع پالیسی کا اعلان کیا جائے ۔