اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو کا اضافہ کردیاگیا، ایل پی جی مافیاسرگرم ، عوام کو روزانہ 4کروڑ کا ٹیکہ ، اربوں کی بلیک مارکیٹنگ کا دھندا عروج پر ، مارکیٹنگ کمپنیوں کا گیس غائب کر کے مصنوئی قلت کا ڈرامہ شروع

منگل 11 مارچ 2014 19:56

اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو کا اضافہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو، 60روپے گھریلو سلنڈر اور 240روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا ، قیمتوں میں اضافہ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر کیا گیا۔ گورنمنٹ ، اوگرا اور ایل پی جی پروڈیوسرز نے کسی قسم کا قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کی ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کا دھندا عروج پر پہنچ گیا

۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں ناجائز منافع خوری کر کے عوام کو روزانہ 4کروڑ کا ٹیکہ لگا رہیں ہیں۔ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

بااثر کمپنی مالکان کی ناجائز منافع خوری کو کوئی روکنے والا نہیں ۔ عوام کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھایاجا رہا ہے اس سے ذیادہ عوام کی بے بسی کاآلم کیا ہوگا۔

وزیراعظم صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف نوٹس لیں تاکہ غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہ پڑ جائیں۔

نئی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد، کراچی اور تمام بڑے شہروں میں قیمت 120روپے فی کلو ،1390روپے گھریلو سلنڈر اور 5560روپے کمرشل سلنڈر اور مری، گلگت بلتستان ، فاٹا، ناران، کاغان ، آزاد کشمیر وغیرہ تمام پہاڑی علاقوں میں قیمت 140روپے فی کلو 1630روپے گھریلوسلنڈر ہو گی۔