تھر میں جاری قحط سالی پر سندھ ہائی کورٹ نے مقامی ڈسٹرکٹ جج کو علاقے کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

منگل 11 مارچ 2014 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) تھر میں جاری قحط سالی پر سندھ ہائی کورٹ نے مقامی ڈسٹرکٹ جج کو علاقے کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں پائلر نے تھرپارکر کے لوگوں کو خوراک کے بنیادی حق سے متعلق درخواست فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے دائر کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دورکنی بنچ نے ڈسٹرکٹ جج تھرپارکرکو دورہ کرکے تھرپارکر میں اموات، خوراک اور صحت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین کو 18 مارچ کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :