بہتر سیکیورٹی کے بغیر مشرف عدالت میں پیش نہیں ہونگے، احمد رضا قصوری ،ملک میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ،ایف ایٹ کچہری میں حملہ ہوگیا مگر حکومت کچھ نہ کرسکی ،میڈیا سے گفتگو

منگل 11 مارچ 2014 19:48

بہتر سیکیورٹی کے بغیر مشرف عدالت میں پیش نہیں ہونگے، احمد رضا قصوری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) پرویز مشرف کے وکیل احمدرضاقصوری نے کہا ہے کہ میرے موکل کی جان کوخطرہ ہے، سیکیورٹی انتظامات نہ ہوئے توسابق صدر عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احمدرضاقصوری نے کہا کہ ملک میں کوئی جگہ محفوظ نہیں۔ ایف ایٹ کچہری میں حملہ ہوگیا مگر حکومت کچھ نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت پرحملے کے بعد سیکیورٹی کی خراب صورتحال سب کے سامنے آگئی۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ پرویزمشرف کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہوئے تو سابق صدر عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :