پشاور، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس

منگل 11 مارچ 2014 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) خیبر پختو نخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا ایک اجلاس منگل کے روز رکن اسمبلی و چئیرمین کمیٹی سمیع اللہ خان علیزئی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے سپیکر چیمبر میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوسروں کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی محمود احمد خان ، کمشنر کوہاٹ ڈویثرن سید جمال الدین شاہ ،سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور سید عالمگیرشاہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی نے ڈرافٹ پیرانمبر 10.02.20برائے سال 2010-2011جو محکمہ داخلہ و قبائلی امورسے متعلق تھا، پرتفصیلی غور و خوص کیا ۔اورمذکورہ پیرا کو نمٹا لیاگیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ان اُمور کے بارے میں طریقہ کار وضع کیا جائے جس پر تما م کمشنرزعمل پیرا ہوں تاکہ مستقبل میں ایسے مسائل رونما نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :