Live Updates

پشاور، تحریک انصاف نے عوامی مسائل کے مستقل حل کا بیڑا اُٹھایا ہے، ڈاکٹر سردار سورن سنگھ

منگل 11 مارچ 2014 18:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اُمور ڈاکٹر سردار سورن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف نے عوامی مسائل کے مستقل حل کا بیڑا اُٹھایا ہے او ر موجودہ صوبائی حکومت اپنے پارٹی چئیرمین عمران خان کے ویژن پر کاربند ہوکر حکمت عملی کے تحت عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے جامع اقدامات اُٹھار ہی ہیں جس سے نہ صرف ہمارا صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں بھی مزید اضافہ ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بونیر میں طوطالی کے مقام پر سید ولی کی رہائش گاہ چینگلئی میں جاوید افسر مداخیل کی رہائش گاہ اور برجوکانڑے میں مختلف شمولیتی تقاریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

جس میں اقبال خان ، امیر زمان ودیگر پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدارن نے بھی خطاب کیا۔ تقاریب کے دوران حاجی رحیم داد ، حاجی آلہ داد خان ، اشرف علی ، آصف علی ، فقیر زادہ ، حاجی محمد بہادر ، سیدولی ، داور خان ، فرہاد خان ، گلزارخان، شیر نواب ، روئیداد خان اور ظریف خان سمیت سینکڑوں سیاسی کارکنوں نے اپنے عزیز وکارب کے ہمراہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مستغفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر نئے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں ان کو عزت کا مقام دیا جائے گا اور ان کے تمام جائز مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے ساتھیوں کی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف ضلع بونیر میں مزید مستحکم ہو جائے گی ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی اپنے کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرکے کلین سویپ کریگی ۔

تقاریب کے دوران نئے شامل ہونے والے ساتھیوں نے پارٹی اورڈاکٹر سردار سورن سنگھ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ آئیندہ کے لئے ان کا جینا اور مرنا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوگا ۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات