مذاکرات ہر صورت کامیاب بنائیں گے،مولانا محمد یوسف شاہ

منگل 11 مارچ 2014 17:48

مذاکرات ہر صورت کامیاب بنائیں گے،مولانا محمد یوسف شاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن کی نوبت نہیں آئیگی، مذاکرات ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔

(جاری ہے)

مولانا محمد یوسف شاہ نے شمالی وزیرستان کے پٹرول پمپ مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت نے شمالی وزیرستان میں 25 فروری سے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کی ہوئی ہے۔ ایک لیٹرپٹرول 200 روپے میں بھی مشکل سے مل رہا ہے۔ انھوں نے حکومت سے پابندی فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی۔ مولانا یوسف شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپریشن کی نوبت نہیں آئیگی مذاکرات ہر صورت کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :