چیف سیکرٹری پنجاب نے سکریٹریٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

منگل 11 مارچ 2014 17:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے سول سکریٹریٹ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم 2014ء کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری جنگلات جاوید اکبر، سیکرٹری آئی اینڈ سی نوید محبوب، سیکرٹری اطلاعات مومن آغا، ایڈیشنل سیکرٹری احمد عزیز تارڑ اور پی ایس او چیف سیکرٹری اعجاز عبدالکریم بھی موجود تھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں شجر کاری مہم کے دوران 12ملین پودوں کا ٹارگٹ رکھا گیاہے۔ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف4.15ملین، دوسرے محکموں کی طرف ایک ملین، ڈیفنس شعبہ کی طرف سے 1.30ملین اور پرائیویٹ سیکرٹری میں5.45ملین پودے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :