پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈ ریشن کا نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
منگل 11 مارچ 2014 17:18
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈ ریشن کی ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی نے 18سے 20مارچ تک لاہور میں منعقد ہونے والی نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کو غیر آئینی اور غیرقانونی قراردیکر شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز اولمپک ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر اور پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی کے چیئرمین زبیر بٹ نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کی حمایت یافتہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے لہٰذا ڈمی ،بوگس اور ناجائز فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے کسی بھی ایونٹ میں ویٹ لفٹنگ کھیل کے ٹیکنیکل آفیشلز شرکت نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کا کہ اصل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ اور جنرل سیکرٹری خضر حیات ہیں انکے زیر اہتمام اپریل میں منعقد ہونے والی نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں چاروں صوبوں اورمختلف محکموں کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور ویٹ لفٹنگ کھیل کے ٹیکنیکل آفیشلز بھی شرکت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.