تھر میں قحط سے سینکڑوں بچوں کی ہلاکت کا سانحہ اشرافیہ کی حکمرانی کا نتیجہ ہے ‘ ایڈمرل (ر) جاوید اقبال

منگل 11 مارچ 2014 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) دفاعی تجزیہ کار اور سابق سفارتکار ایڈمرل (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ تھر میں قحط سے سینکڑوں بچوں کی ہلاکت کا سانحہ اشرافیہ کی حکمرانی کا نتیجہ ہے ، جب تک عوام کے نمائندے عوام میں سے نہیں آئیں گے اس وقت تک ملک کے حالات نہیں بدلیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو تھرپارکر میں ہزاروں لوگ قحط سالی کے باعث فاقہ کشی میں مبتلا ہو کر بلکتے ، سسکتے موت کی وادیوں میں اتر رہے ہیں اور دوسری طرف حکمران موج مستیوں اور دعوتیں اڑانے میں مصروف ہیں ۔

یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ جو وزراء قحط زدگان کی خیر خبر کے لئے گئے وہ ان کے دکھ درد دور کرنے کی بجائے گل چھڑے اڑاتے رہے ۔ ایڈمرل (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ سانحہ تھر اس دور کا بڑا المناک المیہ ہے جس سے سفاک اور بے رحم حکمرانوں کی بے حسی کا نیا باپ رقم ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :