مذاکرات ناکام ہو جائیں تو پوری قوم لڑنے کیلئے تیار ہے: عمران خان
منگل 11 مارچ 2014 17:02
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا آپریشن کے بعد پاکستان کے حالت ٹھیک ہو جائیں گے؟۔ لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی اکثریت مذاکرات چاہتی ہے لیکن ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ مذاکرات ہوں۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو جائیں تو پوری قوم لڑنے کیلئے تیار ہے لیکن اگر ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا آپریشن کے بعد پاکستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ اس سے قبل شوکت خانم سوشل کے ایوراڈ تقسیم کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے کینسر کے خاتمے کے بغیر معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔
(جاری ہے)
احتساب سب کے لیے برابر ہونا چاییے۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں احتساب کا مثالی نظام متعارت کروا رہی ہے۔ عمران خان نے شوکت خانم کو چندہ دینے والی کمپنیز اور اداروں کے نمائندوں میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مدد کے جذبے کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کا سالانہ خسارہ 340 کروڑ کا ہے جبکہ 70 فیصد مستحقین مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ملک کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال آئندہ ڈیڑھ برس میں مکمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ ڈی ایچ اے کراچی میں ہسپتال کی اراضی کے لیے وہ چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.