پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگ سکتی ہے، وزیراعظم

منگل 11 مارچ 2014 16:51

پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں سول ملٹری کوآرڈی نیشن میکنزم کے تحت انسداد پولیو مہم کے خلاف بعض گروپوں کی مہم ناکام بنائی جائے۔اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک بھر میں پولیو کی صورت حال اور اس کے انسداد کے لئے کئے جانے والے اقدمات پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے پولیو کے خلاف مہم رکوانے کے واقعات پر اظہار تشویش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر پر پابندی لگ سکتی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک میں پولیو کےخاتمے کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کررکھا ہے لیکن فاٹا اور خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کے واقعات قابل تشویش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کہ ملک کے ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچنی چاہئے۔ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ فاٹا میں خصوصی سول ملٹری کوآرڈی نیشن میکنزم بنادیا گیاہے، جس کے ذریعے جنوبی اور شمالی وزیرستان سمیت دیگر قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے خلاف جاری بعض گروپوں کی کارروائیاں ناکام بنائی جائیں۔