ایل پی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ

منگل 11 مارچ 2014 15:37

ایل پی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء)ایل پی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی کے صدر عرفان کھوکھر نے اضافہ بلا جواز قرار دے دیا۔ اوگرا سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

چئیرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

گھریلو سلینڈر ساٹھ جبکہ کمرشل سلنڈر دو سو چالیس روپے مہنگا ہو گیا۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹفیکشین کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اوگرا نوٹفیکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے۔