غداری کیس ، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، ہسپتال سے عدالت تک راستے میں 2200اہلکار تعینات کئے گئے

منگل 11 مارچ 2014 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے دور ان سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، ہسپتال سے عدالت تک راستے میں 2200اہلکار تعینات کئے گئے ، سکیورٹی اہلکاروں نے آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کو ہسپتال کے اندر جانے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو غداری کیس کی سماعت سے قبل خصوصی عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ، پرویز مشرف کی عدالت میں ممکنہ پیشی کیلئے ان کے ہسپتال سے عدالت تک کے راستے میں تقریباً دو ہزار دو سو اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

منگل کی صبح ہی پولیس کے دستے راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچیاس موقع پر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل ) کے کارکن ہسپتال کے باہر جمع ہوگئے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے کارکنوں کو ہسپتال کو اندر جانے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :